پاکستان کو 78 رنز سے شکست، سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے جیت لیا
331 کے تعاقب میں گرین شرٹس 252 پر بازی ہار گئی، فخر زمان 84، سلمان علی آغا 40، طیب طاہر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ ہنری ، مچل سینٹنر کی 3-3 وکٹیں

ٹرائنگولر سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست ہوئے جیت اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 330 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لئے 331 کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی اننگ کی خاص بات گلین فلیپس کی سنچری، کین ولیم سن اور ڈائرل مچل کی نصف سنچریاں تھیں۔
کھیل کے شروعات میں پہلی وکٹ 4 دوسری وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر رنز پر گنوانے کے بعد نیوزی لینڈ بیٹرز اپنی ٹیم جو کھیل میں واپس لے آئے اور اور تیسری وکٹ کی شراکت داری میں 95 رنز بنائے۔
کین ولیم سن 58 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، یہ ان کے ون ڈے کیرئیر کی 46 ویں نصف سنچری تھی، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم بنا کوئی رن بنائے حارث رؤف کی گیند پر کامران غلام کو کیچ دے بیٹھے ۔
نیوزی لینڈ نے 5ویں وکٹ کی پارٹنرشپ میں 65 رنز بٹورے ، ڈارئل مچل نے چھٹی ففٹی بناتے ہوئے 81 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے ، ان کی وکٹ ابرار احمد کے حصّے میں آئی۔
چھٹی وکٹ کی سانجھے داری میں 54 سکور کا اضافہ ہوا، میخائیل بریسویل 31 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔
مچل سینٹنر اور گلین فلیپس نے 76 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا مجموعہ 330 تک لے گئے۔
گلین میکسویل نے 7 چھکوں 6 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ ٹھہرے وکٹ کی دوسری طرف مچل سینٹنر نے دیا وہ 8 رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد 2 جبکہ حارث رؤف نے 1 وکٹ حاصل کی، جبکہ مجموعی طور پر 17 فاضل رنز دئیے۔
ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم47.5 اوورز میں 252 رنز پر محدود ہوگئی۔ اوپننگ جوڑی صرف 52 سکور بناسکی، بابر اعظم 10 کے انفرادی سکور پر بریسویل کا شکار بنے۔
دوسری وکٹ 51 رنز کا اضافہ کرسکی اور کامران غلام 18 رن بنانے کے بعد مچل سینٹنر می گیند پر ول یونگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان 3 رنز اور فخر زمان 84 سکور بنانے کے بعد بالترتیب مچل سینٹنر اور گلین فلیپس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔
طیب طاہر نے 30 ، خوش دل شاہ 15 رن بنائے ۔
سلمان علی آغا نے مزاحمت کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور 40 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے ، ان کی وکٹ بریس ویل کے حصے میں آئی۔
شاہین شاہ آفریدی 10، نسیم شاہ 13 رنز بناسکے اور ابرار احمد 25 پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حارث رؤف ہرٹ ریٹائر ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہ آسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر ,میٹ ہنری نے 3-3، میخائل بریس ویل 2جبکہ گلین فلیپس نے 1 وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے 6 ایکسٹرا رنز دیئے گئے ۔