Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کو 60 رنز سے شکست، چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے جیت لیا

بیٹنگ کے بعد بالنگ میں بھی پروٹیز چھا گئے اور پوری پاکستانی ٹیم کو 260 رنز پر محدود کر دیا، 4 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور مہمان ٹیم نے پاکستان کو 60 رن سے شکست دے کر چیمپینز ٹرافی میں جیت کی بنیاد رکھ دی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپئنز ٹرافی: افتتاحی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 321 ٹارگٹ

پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کی خاص بات ول یونگ اور ٹام لیتھم کی سنچریاں جبکہ گلین فلپس کی ففٹی تھی۔

نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ 39 رنز پر گری اور محض ایک رنز کے اضافے کے بعد کیم ویلیم سن بھی پویلین لوٹ گئے۔
40 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد مہمان ٹیم نے بیٹنگ اینڈ کو مضبوط کیا تیسری وکٹ کی شراکت میں 33 سکور بنے اور ڈائرل مچل10 بنا کے شاہ افریدی کے ہاتھوں اؤٹ ہو گئے۔

تاہم چوتھی اور پانچویں وکٹ کی شراکت داری میں بننے والی سینچریاں پاکستان کی ہار کو مضبوط بناتی گئی اور نیوزی لینڈ نے 320 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا۔

جس کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن کولیپس کر گئی۔ 47.2 اوورز میں پوری پاکستانی ٹیم 260 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بیٹر وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گھماتے رہے بابر اعظم اور فخر زمان نے کچھ سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

خوشدل شاہ 69، بابر اعظم 64 فخر زمان 24 جبکہ سلمان علی آغا نے 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا پائے ۔

ساتویں نمبر پہ بیٹنگ کے لیے انے والی خوش دل شاہ نے پاکستانی بیٹنگ کو سہارا دیا اور 38 گیندوں پہ نصف سنچری سکور کی جس میں 6 چوکے اور 1چھکا شامل تھا۔
تاہم وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام نظر ائے اور 69 سکور بنا کے ول ا رورکے کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

حارث رؤف 3 چوکے لگا کر 19 رنز پر آؤٹ ہوئے، حارث رؤف کے اؤٹ ہوتے ہی نسیم شاہ 13 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر بولڈ اؤٹ ہو گئے۔ جبکہ ابرار احمد بنا کوئی رنز بنائے ناٹ اؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورکے مچل سینٹنر نے 3-3، میٹ ہنری 2 ، میخائل بریسویل، ناتھن سمتھ نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button