Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ولنگٹن ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے نام، سیریز انگلینڈ نے جیت لی

658 رنز کے تعاقب میں انگلش بیٹرز 234 پر ہمت ہار گئے، 423 رنز سے جیت بٹور لی۔ جیکب بیتھل 76، جوئے روٹ روٹ 54، گس اٹکنسن 43 کے نمایاں

انگلینڈ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ نیوزی لینڈ نے 423 رنز سے اپنے نام کرلیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری پہلے ہی انگلینڈ حاصل کر چکا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں۔
ولنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ بیٹرز انگلش بالرز پر حاوی، 658 رنز کا ٹارگٹ، انگلینڈ کو مشکلات کا سامنا، 18 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دی

کھیل کے چوتھے روز انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں 19 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگ کا اغاز کیا تو جوئے روٹ اور جیکب بیتھل نے کھیل کو مزیدار بناتے ہوئے اچھی پارٹنر شپ قائم کی، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچری مکمل کی ، لیکن وہ اس کو دیرپا نہیں بنا سکے اور 122 کے مجموعی سکور پر جوئے روٹ 54 کے انفرادی سکور پر 10 چوکے لگانے کے بعد سینٹنر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
گابا ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 445 رنز، انڈین بیٹرز کینگروز کے جال میں پھنس گئے، 51 رنز پر 4 آؤٹ

ہیری بروک 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد جیک بیتھل بھی ذیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 76 کے ذاتی سکور پر 1 چھکے اور 13 چوکے لگانے کے بعد ٹم ساؤدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ہملٹن ٹیسٹ میں بالرز کا راج؛ انگلینڈ کی ٹیم 143 پر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کو 340 رنز کی برتری

گس اٹکنسن نے کریز پر رکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور 43 کے سکور پر سینٹنر نے پویلین کی راہ دکھا دی، اولی پوپ 17، برائڈون کارس 11 میتھیو پوٹس بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔

کپتان بین سٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آئے جبکہ شعیب بشیر 2 رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

پوری انگلینڈ ٹیم 47.2 آوور میں 234 پر محدود ہوکر رہ گئی ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگ میں مچل سینٹنر نے 4، ٹم ساؤدی ، میٹ ہنری نے 2-2 جبکہ ول او رورک نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مچل سینٹنر کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button