Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رضوان کی سیریز وننگ کو بریک: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

نیوزی لینڈ کی جیت سے محمد رضوان کی سیریز وننگ کو بریک لگ گئی، اس سے قبل محمد رضوان اسٹریلیا ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کو ونڈے سیریز میں لگاتار ہرا چکے ہیں۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے 243 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیون کانوے 48، کین ولیمسن 34 اور ول ینگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گلین فلپس 20 اور مائیکل بریسویل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
رضوان الیون کا سہ ملکی سیریز جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ کو 243 کا ٹارگٹ

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 50 ویں اوور میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کا شکار نظر آئی، اوپنر فخر زمان 10، سعود شکیل 8 اور بابراعظم 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ابتدائی تین وکٹیں 54 رنز پر گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان 88 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

تاہم 142 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ سلمان علی آغا 161 کے مجموعی اسکور پر 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

طیب طاہر 38 ، خوشدل شاہ 7 اور شاہین آفریدی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 22 اور نسیم شاہ 19 رنز بناسکے، ابرار احمد ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورک نے 4، مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے 2، 2، ناتھن اسمتھ اور جیکب ڈفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button