Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نوبیاہتا جوڑا میچ دیکھنے ملتان سٹیڈیم پہنچ گیا

ملتان شہر کے رانا ارسلان کی شادی کو ایک روز ہی گزرا تھا کہ وہ میچ دیکھنے پہنچ گئے، عروسی لباس میں ملبوس دلہن اور دلہا شائقین کی آنکھوں کا مرکز بن گئے۔

اس موقع پر دلہا ارسلان نے کہا کہ ولیمہ تھا مگر کرکٹ سے عشق ہے، سب چھوڑ چھاڑ کر سٹیڈیم آئے ہیں، پی سی بی کا شیڈول دیکھ کر شادی کی تاریخ رکھی تاکہ یادگار بن جائے۔

اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ لائیو میچ دیکھنے کی خواہش تھی، جو انہوں نے فورا پوری کردی۔

بابر اعظم کی فین ہوں، پاکستان کی جیت کےلئے دعا گو ہوں، شائقین اور میڈیا نے جس طرح عزت دی یہ یاد رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button