Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل کا49 واں اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلٰی، ممبران وفاقی وزراء کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، چیئرمین نادرا، چیف کمشنر اسلام اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری کے انعقاد کی منظوری دے دی، مردم شماری کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے مردم شماری مانیٹری کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کےقیام پر ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقل سیکرٹریٹ حکومتوں میں باہمی تعاون کےجذبے کو ظاہر کرتا ہے، وفاقی حکومت مشاورت سےقومی مسائل کےحل کےلیےپرعزم ہے۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ مردم شماری سے قبل خانہ شماری کرائی جائے گی، کمیٹی مردم شماری کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی، مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، جی آئی ایس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت مردم شماری کا ایک قابل اعتبار ڈیٹا رکھنا چاہتی ہے، یہ ڈیٹا شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پالیسیوں اور منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button