Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں آن لائن ذرائع روزگار کے حوالے سے آگاہی تربیتی سیشن

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے ویژن "سیکھو رزق حلال کی خاطر” کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام طلباء میں آن لائن ذرائع روزگار کے حوالے سے آگاہی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بچوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنا تھا ۔

ڈائکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر مقصود رضوی نے پنچاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کے ویژن کے مطابق طلباء کے لئے منعقد ہونے والی تقریبات کے بارے میں بتایا ۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر محمد امجد نے اس تربیتی پروگرام کے اغراض ومقاصد کو بیان کرتے ہوئے طلباء کو اسکی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

تقریب کے مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر اسد معراج پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس نے شاندار تربیتی پروگرام کے انعقاد پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان صاحب کا شکریہ ادا کیا ، اور طلبا کو آن لائن روزگار کے ذریعے ملک کے لئے زر مبادلہ کمانے اور اپنے اور والدین کی ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹانے میں معاون قرار دیا ۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم کی آمد کا شکریہ ادا کیا، اور طلباء سے کہا کہ یہ سیشن آپکے آنے والے روشن مستقبل کے حوالے سے ایک نکتہ آغاز ہے کہ جو آگے چل کر آپکو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم کرے گا ۔

فری لانسنگ کے ذریعے آپ روزگار کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کریں گے۔

تقریب کے آخر میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی جانب سے پنچاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر محمد امجد کو یونیورسٹی کی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔

تربیتی پروگرام میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button