Paid ad
Breaking Newsتازہ ترین

"نشتر ٹو‘‘ اکتوبر 2022 میں کام شروع کردے گا

کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ ’نشترٹو‘‘ اکتوبر 2022میں کام شروع کردے گا۔

عیدگاہ سے چوک کمہارانوالہ روڈچوڑا کیا جارہا ہے’۔نشتر ہسپتال میں 200 افراد کے لئے ’’پناہ گاہ‘‘ تعمیر کی جارہی ہے۔ شہر یوں کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ایک عصرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیمبر آف کامرس ملتان کے پریذیڈنٹ خواجہ محمد حسین۔،وائس پریذیڈنٹ نوید اقبال چغتائی، خواجہ محمد یوسف، مظفرحیات خاکوانی، خواجہ فاروق، اورنگزیب عالمگیر،آفاق احمد انصاری، حاجی اکرام، خالد حنیف لودھی، افضل سپرا، آفاق احمد انصاری ودیگر موجود تھے۔

کمشنر ملتان نے کہا کہ ڈی جی خان میں ایک سال ذمہ داریاں انجام دیں اور اس قلیل عرصہ میںبہت سے اہم پراجیکٹ اور سکیموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا۔

فورٹ منڑو میں کیڈٹ کالج کا قیام اس خطہ کی تقدیر بدل دے گا اس کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوایئرفورس چلارہی ہے جس میں ماہر ڈاکٹر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مبارکی ٹاپ میں آئل اینڈ گیس کے ذخائر ملے ہیں جس کے ملکی معیشت پر بہت اثرات مرتب ہوں گے اور کوہ سلیمان سمیت خطہ میں سیاحت کو خاطر خواہ فروغ حاصل ہوگا۔

مقامی لوگوں کو روزگار کے لئے مواقع ملے گے جس سے سائوتھ پنجاب کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کی یونین کونسلوں اور پارکوں کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کرکے ان علاقوں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔

شاہ شمس پارک اور جناح پارک کی بحالی پر تیزی سے کام جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دربار حضرت شاہ رکن عالمؒ اور دربار حضرت بہاء الدین زکریا ؒ کے درمیان موجود ایریا پر بھی کام کیا جارہا ہے اور اس کی خوبصورت کا کام جاری ہے۔

رات کے وقت شہریوں کے لئے قلعہ کے نظارہ کو دل کش بنایا جارہا ہے جس میں دلفریب لائٹس لگائی جارہی ہیں۔ قلعہ پر موجود فٹ بال سٹیڈیم کی 32دکانداروں پر بھی کام جاری ہے جہاں فوڈ سٹریٹ اور ہنرمندوں کو جگہ دی جائے گی۔

واہگہ بارڈر کی طرز پر قلعہ کہنہ پر بھی عظیم الشان قومی پرچم لہرایا جائے گا جس کا نظارہ کافی دور سے بھی کیا جائے گا۔ سانحہ مری کے بعدصوبہ کے ہر ضلع میں ایمرجنسی سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔ ملتان میں 1122کی بلڈنگ کے سیکنڈ فلور پر یہ سنٹر بنایا گیا ہے جہاںمتعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے آفیسر بھی موجود ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ” دل کش ملتان پروگرام” شروع کیا جارہا ہے۔ گھنٹہ گھر کی تاریخی عمارت کی بحالی پر کام جاری ہے جوکہ ملتان کی ثقافت کی عکاسی کرے گی۔ ملتان لانگے خان باغ میں چناب کلب کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور پرانی عمارت گراکرنئی تعمیرات شروع کی جائیں گی۔

امن کمیٹی میں ایوان تجارت وصنعت ملتان کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ملتان کے شہریوں کے لئے صاف پانی کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے اور بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چالو کیا جا رہا ہے۔ شہر میں 68فلٹر پلانٹ ایسے تھے جو بند تھے جن میں سے اب 29کو چالو کردیا گیا ہے اور دیگر پر بھی کام جاری ہے۔

تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہر کی 5سڑکوں کو پہلے مرحلے میں ماڈل بنایا جارہا ہے اور ان سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کے لئےبھی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

عیدگاہ چوک کمہارانوالہ سڑک کو چوڑا کیا جارہا ہے جس کے لئے 150ملین کی منظوری ہوچکی ہے اور مزید فنڈز بھی حکومت پنجاب سے مانگے گئے ہیں۔

اسی طرح ایم ڈی اے چوک تا لودھی کالونی تک بھی سڑک کو کھلا کیا جارہا ہے۔ سیداں والا تا ہیڈ محمد والا کو بھی چوڑا کیاجارہا ہے جس سے شہر پر ٹریفک کا دبائو کم ہوگا۔

شہر بڑھ گیا اور آباد ی میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کے مقابلہ میں سینٹری ورکر بہت کم ہیں۔ اس کام کو بھی آڈٹ ہوا کر رہے ہیں جس سے ورک فورس کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

نشتر ہسپتال میں واش رومز کی بحالی کے لئے 8کروڑ سے زائد کے فنڈز درکار تھے، جس پر حکومت پنجاب نے 5کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔

’’نشترٹو‘‘ پر کام کی رفتار تیزکردی ہے اور اب دو شفٹوں میں کام ہورہا ہے یہ منصوبہ اکتوبر 2022میں مکمل ہوجائے گا۔

قبل ازیں ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے خطاب کرتے کہا کہ ملتان میں زمین کےDC کمرشلائزیشن ریٹس بہت زیادہ ہیں جو کہ حقیقت کے بر عکس ہیں۔ DC لینڈکمرشلائزیشن ریٹس کو Rationalized کیا جائے اور زمینی حقائق پر مبنی ریٹ رکھا جائے خاص طور پر آن روڈ اور آف روڈ ریٹ کو الگ الگ کیا جائے۔

ملتان ایک قدیم تاریخی شہر ہے۔ ملتان کی تاریخ شروع ہی سے قدیم ثقافتی ورثہ، علم و اقدار، ثقافتی فنون اور تجارت و صنعت سے آراستہ ہے ملتان کے ثقافتی ورثہ، خطہء کی مشہور سماجی، سیاسی و کاروباری شخصیات کے کارہائے نمائیاں، دستکاروں اور ہنرمندوں کے فن پارے اور تخلیق کردہ شاہکار اور دیگر نوادرات کو محفوظ کرنا اور ان پر ریسرچ کرنا اشد ضروری ہے۔

ملتان کے اس نادر اثاثہ کو محفوظ کرنے اور اس پر ریسرچ کرنے کیلئے یہاں مری کی طرز کے ایک سنٹر آف ایکسیلنس کا قیام نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پلانٹس کی مرمت اوردیکھ بھال کے کام کو تیز کیا جائے تاکہ ملتان کی عوام کو پینے کا صاف پانی با آسانی دستیاب ہو سکے۔ ملتان شہر میں ناجائز تجاوزات کے بہت مسائل ہیں جن کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ سٹرکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک جام نہ ہو اور بازاروں اور مارکیٹوں میں آمدورفت آسان ہو سکے۔

ملتان ڈویژن میں صفائی آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے۔ اس حوالے سےکلین اینڈ گرین ملتان مہم شروع کی جائے جس میں ملتان چیمبر آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے تیار ہے۔ملتان شہر کا سیوریج سسٹم ایک بنیادی مسٔلہ ہے۔ اس مسٔلہ پر ضرور فوکس کریں۔

سڑکوں کو کشادہ کیا جائے اور خاص طور پر داخلی اور خارجی راستوں کو وسیع کیا جائے ۔ملتان میں سکیورٹی کے معاملات، صفائی اور دیگر انتظامی معاملات کیلئے شکائت سیل کو فعال کیا جائے اس سلسلہ میں ایک Application یا الرٹ سسٹم متعارف کرایا جائے تاکہ عوام بذریعہ App ڈپٹی کمشنر ملتان کو شکایات بہم پہنچا سکیں ۔

ملتان شہر میں چڑیاگھر کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس پر ابھی تک کام نہیں شروع ہوسکا۔ ملتان میں چڑیاگھر کی تعمیر کے کام کو جلد از جلد شروع کیا جائے۔ملتان کے باسیوں کیلئے تفریح گاہیںصرف پارک ہیں لیکن ملتان میں اکثر پارکوں کی حالت نہ گفتہ بہ ہوچکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button