Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قومی اسٹریٹیجک پروگرام پر غیر ضروری تبصرے سے گریز کیا جائے: چیئرمین جوائنٹ چیفس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہےکہ قومی اسٹریٹیجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، سول اورملٹری قیادت اس اسٹریٹیجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہاکہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے،نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی اسٹریٹیجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، سول اورملٹری قیادت اس اسٹریٹیجک پروگرام کےساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔

جنرل ندیم کا کہنا تھا کہ قومی سکیورٹی ناقابل تقسیم ہے اور پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان ایک ذمہ دار اور پراعتماد نیوکلیئر ملک ہے، پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نے مزید کہا کہ ہماری قومی سکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام قومی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے، نیوکلیئر ممالک میں رائج طریقہ عمل کے مطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹیجک پروگرام پر رسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button