Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا : انضمام الحق

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق نے دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے بیان میں دعا کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اپنی گھر واپسی کو بھی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے سب سے اپیل کی کہ ’جب بھی بھی آپ کچھ محسوس کررہےہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کر کے چیک اپ ضرور کروائیں، مجھے معدے میں تکلیف تھی، جس کا چیک اپ کرانے گیا تو ڈاکٹر نے دل کا مسئلہ بتایا‘۔
انضمام نے کہا کہ ’میں نے پڑھا اور سنا کہ مجھےہارٹ اٹیک ہوگیا، ایسا نہیں ہے،معمول کےچیک اپ میں ڈاکٹرز نے مجھے انجیوپلاسٹی کا مشورہ دیا اور پھر مجھے دل میں اسسٹنٹ ڈالنے کا کہا، جس پر میں نے اہل خانہ سے مشورہ کر کے رضا مندی ظاہر کی‘۔
’اللہ نےتمام معاملات اچھےکئے، 12گھنٹےبعدمیں گھر واپس آگیا ہوں، آپ سب کی دعاؤں سے اب صحت بہت بہتر ہے، اپنی دعاؤں میں مزید یاد رکھیے گا‘۔
سابق کپتان نے کہا کہ اپنے مداحوں، تمام پاکستانیوں، ملکی و غیر ملکی کرکٹرز، کمنٹیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارہ صحت عطا فرمائی ہے‘۔
دل میں تکلیف کے باعث سابق کرکٹر انضمام الحق کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں ضروری ‏ٹیسٹوں کے بعد ماہرامراض دل پروفیسر زبیرا کرم نے انضمام الحق کی انجیوپلاسٹی کی۔
پروفیسرزبیراکرم کا کہنا تھا کہ شریان میں تنگی کےباعث ایک اسٹنٹ ڈالاگیا تھا۔طبیعت میں بہتری کے بعد آج انضمام الحق کو ڈاکٹرز نے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انضمام الحق کا علاج بہترین ‏ہورہاہے،اللہ کے کرم سے وہ مکمل صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہوگئے، انضمام الحق کے مداحوں اورعالمی کرکٹرز کی ‏دعاؤں پر شکر گزار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button