Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہماری کبھی فوج سے لڑائی نہیں ہوگی، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکو کوشش کررہے ہیں پی ٹی آئی اور فوج کی لڑائی ہو ، لیکن کان کھول کر سن لو ہماری کبھی فوج سے لڑائی نہیں ہوگی۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ غدار وہ ہیں جو ملک کا پیسہ چوری کرکے آف شور اکاؤنٹس میں ڈالتے ہیں جو اپنا سب کچھ بیچ کرملک میں رہیں اور جن کا جینامرنا پاکستان میں ہو وہ غدار نہیں۔

جب یہ لوگ اقتدار میں نہیں ہوتے تواسٹیبلشمنٹ کو برابھلا کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں نہیں ہوتے تواسٹیبلشمنٹ کو برابھلا کہتے ہیں جو دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں وہ چاہیں گے پی ٹی آئی کمزور ہو جب شہبازشریف کے آنے پر بھارت اور اسرائیل میں خوشیاں منائی گئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے جانے پر مسلم ممالک میں افسوس منایا گیا، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے میں آخری دم تک ان کا مقابلہ کروں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری جماعت سارے صوبوں میں ہے اور ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے لیکن اب ان کی جماعتیں سکڑ گئی ہیں چھوٹی چھوٹی جماعتیں رہ گئی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کوکہتاہوں صدر نے مراسلے پرخط لکھا ہے چیف جسٹس صاحب اس مراسلےکی تحقیقات کرائیں تاکہ پتہ چلایا جائے کہ کون کون اس سازش میں مل اہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےپارٹی ارکان کا امریکی سفارت خانے میں کیا کام تھا؟ ڈونلڈ لو نے کس کو پیغام دیا تھا کہ عمران خان کو نکالو جب وزیراعظم میں تھا اور وزارت خارجہ میرے ماتحت تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button