Breaking NewsNationalتازہ ترین

صوبہ جنوبی پنجاب کے لئے کسی نے کچھ نہیں کیا : کرامت علی شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے نہ عمران خان نے کوئی پیش رفت کی، اور نہ ہی موجودہ حکومت سے خیر کی توقع ہے

اگر آ ج الگ صوبہ کا قیام عمل میں لایا جاتا تو آج متاثرین سیلاب زدگان جنوبی پنجاب دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہوتے، جن کی دادرسی کے لیے تخت لاہور کے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پاس دو گھنٹوں کے لیے بھی وقت نہیں۔

یہی صورتحال سندھ،کے پی کے اور بلوچستان کے غریب متاثرین سیلاب زدگان کی ہے جو بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں، اور ان کی بحالی کے لیے حقیقی معنوں میں حکومتی سطح پر اقدامات زیرو ہیں۔

لیکن دوسری طرف پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی کارکنوں کے ہمراہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ،
اب عوام کے سامنے تمام صورتحال عیاں ہو چکی ہے یہ پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال ہی ہیں جنہیں جب موقع ملا تو انہوں نے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے کراچی کی رنگینیاں لوٹا دیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں