Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو چیف نے بڑا دعویٰ کردیا، صارفین پھر بھی بے حال

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کہا ہے کہ صارفین کو ان کے استعمال سے زائد یونٹ کی بلنگ کا خاتمہ کردیا گیاہے۔

کسی بھی علاقے سے اگر اوورریڈنگ کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔

ایک یونٹ کی اضافی چارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔

طوفان بادوباراں اور فنی وجوہات کی بناء پر متاثرہ علاقوں کی کم سے کم وقت میں بجلی بحالی یقینی بنائی جائے۔

صارفین کی محدود وسائل کے ساتھ بجلی کی کم سے کم وقت میں بحالی ہماری ذمہ داری ہے اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں ویڈیولنک کے ذریعے ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں اور صارفین کی شکایات اٹینڈ کریں۔ چوبیس گھنٹے کسٹمرسروسز سنٹرز/کسٹمرکمپلینٹ سنٹرز میں سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور درج ہونے والی شکایات کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ کیاجائے۔

ٹرانسفارمرز جلنے یاخراب ہونے کی صورت میں فوری بجلی بحال کرنے کے لئے ایمرجنسی ٹرالیاں تیار رکھی جائیں، اور جلنے والے ٹرانسفارمرز مرمت کرنے کے لئے ری کلیمیشن ورکشاپس بھجوائے جائیں۔

بجلی کی بحالی کے لئے دستیاب وسائل کے ساتھ دفاتر اور فیلڈ میں خدمات سرانجام دی جائیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ ریکوری کے 100 فیصد اہداف کا حصو ل یقینی بنائیں، اور فیلڈ میں رننگ / ڈیڈڈیفالٹرزکے خلاف گرینڈ آپریشن کریں۔

سرکاری اداروں /محکموں اور ٹیوب ویل صارفین سے واجب الادا رقوم وصول کرکے ریکوری کی شرح بڑھائی جائے۔

ریکوری اہداف کے حصول میں ناکام ہونے والے افسران کے خلاف جولائی میں سخت محکمانہ ایکشن لیا جائیگا۔

اس موقع پر جنرل مینیجر ٹیکنیکل ظفر اقبال گِل، جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی،چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ نور الحسن ڈوگر، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی خالد نذیر، چیف سٹریجیٹک پلانر جاوید اقبال گِل، ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد،منیجر انٹرنل آڈٹ عبدالغفاربرمانی، مینیجر ایم آئی ایس قیصر عباس نقوی،انچارج پاور کنٹرول سنٹر عرفان بشیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button