Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملازمین کے میڈیکل بلز، ٹی اے /ڈی اے ، آف ڈے ویجز اور اوورٹائم کی ادائیگیاں معمول کے مطابق کی جارہی ہیں :ترجمان میپکو

میپکو ترجمان نے کہا ہے کہ فنانس ڈائریکٹوریٹ میں ملازمین کے میڈیکل بلز، ٹی اے /ڈی اے ، آف ڈے ویجز اور اوورٹائم کی ادائیگیاں معمول کے مطابق کی جارہی ہیں ، اور شعبہ فنانس کے کسی افسر نے دانستہ طورپر کسی بھی اہلکار یا افسر کے واجبات /بقایاجات نہیں روکے نہ ہی کسی کو ایسی ہدایات دی ہیں ۔

میپکو کے فنانس ڈائریکٹوریٹ میں ہرمہینے سینکڑوں ملازمین کے میڈیکل بلز، ٹی اے /ڈی اے ، آف ڈے ویجز اور اوورٹائم کے بل وصول ہوتے ہیں ، جنہیں اسٹیبلشمنٹ سیکشن پاس کرکے ادائیگیوں کے لئے بھیج دیتاہے ۔

اتھارٹی کی جانب سے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق ادائیگیاں کر دی جاتی ہیں اور اس وقت فنانس ڈائریکٹوریٹ میںکسی بھی ہلکار کا پُرانا بل التواء میں نہیں ہے ۔
اگر کسی اہلکار/افسر کا کوئی بل التواء میں ہے تو وہ فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود اورمنیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس آفتاب فضل سے رابطہ کرسکتا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button