Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کورونا ویکسین نہ کرانے والے زکریا یونیورسٹی ملازمین کے تنخواہیں روکنے کا حکم جاری

زکریا یونیورسٹی حکام نے این سی او سی کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا کہ یونیورسٹی مرکزی کیمپس چار ستمبر سے 12ستمبر تک بند رہے گا۔
تاہم سب کیمپسز لیہ، لودھراں اور وہاڑی کھلے رہیں اور تدریس عمل جاری رہے گا، تمام امتحانات کورونا ایس او پیز کے ساتھ جاری رہیں گے ، ڈین آفس، چیئرمین ، ٹیچنگ سٹاف اور کلریکل سٹاف حاضر رہے گا تاکے داخلوں کا عملے جاری رہے ۔
ایڈمن بلاک کے تمام شعبوں ، کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار آفس ٹرانسپورٹ کھلے رہیں گے ، چیئرمین شعبہ جات کی ڈیمانڈ کے مطابق ملازمین ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے ۔
تمام ملازمین بشمول اساتذہ کے کورونا ویکسین کا عمل 25ستمبر تک مکمل کرائیں اور اس کا سرٹیفکیٹ رجسٹرار آفس اور خزانہ دار آفس میں جمع کرائیں ایسا نہ کرنے والوں کی ستمبر کی تنخواہیں روک دی جائیں گی ۔
یونیورسٹی ڈی ایس اے اور ڈیپارٹمنٹس کے ڈی ایس اے طلبا کی سو فیصد ویکسین مکمل کرانے کے پابند ہوں گے اور یہ عمل فزیکلی کلاسز شروع ہونے سے قبل مکمل کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button