Breaking NewsNationalتازہ ترین

ٹماٹر اور پیاز کی در آمد پر ٹیکس ختم کر دیا گیا

ٹماٹر اور پیاز کی در آمد پر اب ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے ٹماٹر اور پیازپر ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ٹماٹر اور پیاز کی در آمد پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی ہے جو 31 ستمبر تک ہو گی ۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے موصول ہونے والے سامان پر بھی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اشیاء کی پہلے تصدیق کی جائے گی، اور پھر ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبائی داراحکومت کی مختلف سبزی منڈیوں میں شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگی ہیں۔

ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سبزی فروشوں نے بھی مصنوعی مہنگائی کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں