Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

"نو ویکسینیشن نو سروس” کے بھرپور نفاذ کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان نے "نو ویکسینیشن نو سروس” کے بھرپور نفاذ کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں 14 دسمبر کے بعد ضلعی۔سرکای محکموں میں بغیر کورونا ویکسین سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے اپنے ایک حکمنامے میں 14 دسمبر سے رجسٹری برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹرز پر بھی سروسز فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رجسٹری برانچ اور لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں آگاہی بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ملتان کریم خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہری 14 دسمبر کے بعد بغیر ویکسین سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے ، کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر ہر شہری کی ویکسین کیلئے اقدامات جاری ہیں اور کسی قسم کی لاپروائی نہیں برتی جائے گی۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام سخت اقدامات اٹھائیں گے۔
عوامی مقامات،جنرل بس سٹینڈ اور ٹول پلازوں پر بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ویکسینیشن کیمپ لگائے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button