سکولوں کے لئے چار ارب 58 کروڑ سے زائد کا نان سیلری بجٹ جاری کردیا

پنجاب حکومت نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی تیسری قسط جاری کردی جو چار ارب 58 کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
تاہم سکولوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس قسط کو آئندہ مالی سے استعمال کریں۔
جاری تیسری قسط میں اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، چکوال، چنیوٹ، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، خانیوال، خوشاب، لیہ، لودھراں، ایم بی دین، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، ننگرہار، اوقاف پاکپتن، آر وائی خان، راجن پور، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ٹی ٹی سنگھ، وہاڑی کو فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
لودھراں کو چھ کروڑ 72 لاکھ ، منڈی بہاالدین کو 8 کروڑ 37 لاکھ، میانیوالی کو 10 کروڑ 19لاکھ، نارووال 8 کروڑ 80 لاکھ، اوکاڑہ 12 کروڑ 35لاکھ، راولپنڈی 19 کروڑ 11 لاکھ، خانیول 14کروڑ 51لاکھز لیہ کو 14 کروڑ 54 لاکھ ملتان کو 17 کروڑ 67 لاکھ روپے، مظفرگڑھ 13 کروڑ 90لاکھ روپے ،رحیم یار خان 19 کروڑ 62 لاکھ روپے ساہیوال کو 18 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔