Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں نان سیلری بجٹ کی مد میں 3 ارب 27 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے گئے

محکمہ سکولز نے نان سیلری بجٹ کے دوسرے کوارٹر کے فنڈز جاری کردئیے۔

مراسلے کے مطابق ملتان 10 کروڑ 96 لاکھ، راولپنڈی کیلئے 11کروڑ 68 لاکھ روپے، سیالکوٹ کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 87لاکھ روپے کے فنڈز ،ساہیوال کے سکولوں کے لئے 8 کروڑ روپے کے فنڈز جبکہ سرگودھا، لیہ ،خانیول کے سکولوں کیلئے 10 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کیے گئے۔

لاہور کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 27لاکھ روپے جاری کیے گئے،گجرات کے سکولوں کیلئے 8 کروڑ 77لاکھ روپے، جھنگ کے سکولوں کیلئے 10 کروڑ 88لاکھ روپے کے فنڈزجاری کیے گئے، فیصل آباد کے سکولوں کے لئے 16کروڑ 96لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

اسی طرح بھکر کے سکولوں کےلئے 9کروڑ 45لاکھ روپے، رحیم یار خان کے سکولوں کےلئے 17 کروڑ 63لاکھ سے زائد فنڈز جاری،مظفرگڑھ کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز ،پاکپتن ،منڈی بہاؤالدین ،ننکانہ کے سکولوں کیلئے 5 کروڑ سے زائد جاری کیے گئے۔

مذکورہ فنڈز سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعمیر و مرمت پر خرچ ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button