Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لاہورمیں بغیر ویکسین والے افراد کی گرفتاری کا فیصلہ

کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم ستمبر سے لاہور شہر کے تمام  شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کمشنر آفس لاہور میں کورونا وباء کے پیش نظر اہم اجلاس ہوا، جس میں کوویڈ ایس اوپیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے سختی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنے، ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی جب کہ آؤٹ ڈور میں بھی مقررہ تعداد کو چیک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ہمیں کوویڈ کی چوتھی لہر کا سامنا ہے، اور لوگوں کی غفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے، یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔
ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی، ٹرانسپورٹ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہمی بند کی جائے گی، دکان، مارکیٹ یا شاپنگ مال پر آنے والے ہر شہری کی ویکسینیشن چیک کی جائے گی، شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کئے گئے کاروبار یا دکان کو ایک ہفتے سے پہلے ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button