Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں آؤٹ سورس کیے جانے والے سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ کی فراہمی روک دی گئی

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کو ساڑھے 3 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، تاہم یہ فنڈز دوسرے مرحلے میں آؤٹ سورس ہونے والے 4,789 اسکولوں کو نہیں دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5,686 سکول پہلے مرحلے (فیز 1) میں آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں۔

سکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال سے قبل فنڈز کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ تدریسی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹیز دانستہ طور پر فنڈز کو روکے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فنڈز آئندہ ہفتے اسکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button