Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹوئنٹی 20 : نادرن نے بلوچستان کو شکست دے دی

قومی ٹی ٹونٹی کپ میں حارث سہیل کی شاندار اننگز کی بدولت بلوچستان نے اہم میچ میں ناردرن کو شکست دے دی

169 کا ہدف آ خری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حارث سہیل نے نا قابل شکست رہتے ہوئے سات چوکوں کی مدد سے 52 رنزکی اننگز کھیلی، عماد بٹ نے چھ گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے ۔
بنگلزئی نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27رنز بنائے ،حسین طلعت نے چار چوکوں کے ساتھ 31رنز کی اننگز کھیلی، مبصر خان نےدو،زمان خان، مہران ممتاز اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 168رنز بنائے، عمر امین نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 68رنز کی اننگز کھیلی، مبصر خان نے 29 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں ایک چھکے اور تین چوکے شامل تھے ۔

سہیل تنویر نے تین چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائے ، کاشف بھٹی نے دو،عاکف،جنید خان اور عماد بٹ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button