Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیزی برقرار ، کے پی کے جیتی بازی ہار گیا

ٹورنامنٹ کے 21 ویں میچ میں نادرن ریجن نے پہلے کھیلتےہوئے 152رنز بنائے ۔

جس میں سات چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے ،انکواحسان اللہ نے بولڈ کیا ، مبشر خان نے 22رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور ایک چھکاشامل تھا،روحیل نذیردوچوکوں کے مدد سے 11رنز بنا کرنمایاں رہے ،مہران ممتاز نے 12 رنزبناکرٹیم کومکمل تباہی بچایا، اور سکور 152تک پہنچایا۔

احسان اللہ اور محمد عمران نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، عمران خان سینئر اور خالد عثمان نے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا۔

جواب میں کے پی کے کی اننگز کاآغاز بہتر تھا، تاہم 31 رنز کے مجموعی سکور کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں ۔

صاحبزادہ فرحان10 رنز بنا کرناصرکاشکاربنے،ان کے بعد 41 رنزبنانےوالے محمدحارث روحیل نذیرکے ہاتھوں آوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں تین چھکے اورتین چوکے شامل تھے۔

ان کے بعد کامران غلام،اسرار اللہ اور محمد سرور یکے بعد دیگر اوٹ ہوگئے۔
ان کے بعدعادل اورخالد عثمان نے ٹیم کو سہارا دیا 16ویں اوور میں عادل زمان خان کاوکٹ دے بیٹھے انہوں نے 33 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اورتین چوکے شامل تھے،خالد منزل پر پہنچ کر ہمت ہار گئے اور میچ فنش نہ کرسکے۔

انہوں نے ایک چھکے ور دوچوکوں کی مدد سے 26رنز بنائے جبکہ ماذ خان8 رنزکے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ، اس طرح کے پی کے 6وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی فاتح ٹیم کے مہران ممتاز نے تین ،زمان خا ن نے دو اورعامر نےایک آوٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں