قومی ٹی 20 کپ : ملتان میں دوسرے سنسنی خیز مرحلے کا آغاز، نادرن کے محمد ہریرہ بہترین کھلاڑی قرار

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کا سنسنی خیز آ غاز ، ناردرن نے سندھ کو ایک رنز سے شکست دیدی۔
یہ بھی پڑھیں۔
نیشنل ٹی 20 کا دوسرا راؤنڈ آج 10ستمبر سے ملتان میں شروع
190 رنز کے تعاقب میں سندھ کے سعود شکیل نے9چوکوں،1چھکے کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیلی سرفراز احمد23, دانش عزیز 19 رنز بناسکے۔
باؤلنگ میں مبشر خان،عثمان خان شنواری،2,2 جبکہ سہیل تنویر اور زمان خان 1,1وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔
میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز محمد ہریرہ نے حاصل کیا
قبل ازیں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے سندھ کے خلاف 190رنز بنائے۔
افتتاحی بلے باز محمد ہریرہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے 13چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 86رنز کی اننگز کھیلی ۔
ناصر نواذ نے2چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 47رنز بنانے کپتان عمرامین نے جارحانہ 21 رنز کی اننگز کھیلی سندھ کی جانب سے باؤلنگ میں انور علی،ابراراحمد،سائم ایوب اور زاہد محمود ایک،ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔