Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالجز میں داخلوں کی رفتار سست ہونے پر پرنسپلز کو نوٹس، اساتذہ کا احتجاج

ایچ ای ڈی نے صوبے بھر کے کالجز میں زیادہ سے زیادہ داخلے کرنے کا ٹاسک دیا ہے اور کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز داخلوں کی رفتار کو بڑھانے کےلئے روزانہ کی بنیاد پر پرنسپلز سے رپورٹ طلب کریں اور سست رفتار والے پرنسپلز کے خلاف کارروائی کی جائے، جس پر صوبے بھر میں پرنسپلز کو نوٹس بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

جس پر اساتذہ کا احتجاج سامنے آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف ایچ ای ڈی کا حکم ہے کہ پندرہ اگست تک داخلے کریں اور پراگریس رپورٹ روزانہ بھجوائیں تو اس سے پون مہینہ قبل جواب طلبی سراسر زیادتی ہے۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے آج تک شیڈول کالجز کو نہیں بھجوایا، چند روز کی سست داخلوں کی رفتار پر نتیجہ نکال لینا افسوس ناک ہے، پرنسپلز کو دھمکیاں دینے کاسلسلہ ختم کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button