Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سابقہ کاکردگی کو دوہرانے کی کوشش کروں گا : نعمان علی

پاکستانی بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی کا کہناہے کہ بہترین کاکردگی دینے کی کوشش کریں گے، جنوبی افریقا میں مینجمنٹ کے فیصلے کے اچھے اثرات سامنے آئے ہیں۔

ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپنر کا کہنا تھا کہ اپنی سابق کاکردگی کو دوہرانے کی کوشش کروں گا، تیاری بہت اچھی ہے اور پچھلے میچ میں کارکردگی بھی بہت اچھی تھی۔

ساوتھ افریقہ میں منیجمنٹ کے فیصلے سے صورت حال بہتر ہوئی اور کامیابی ملی، اسی طرح اس بار بھی ہم بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف گزشتہ سیریز میں یہاں کافی سپن سیچوئیشن تھی، اور اس بار بھی بہترین کارکردگی کی کوشش ہوگی، کوشش ہے کہ میری فٹنس اور بہتر ہو، اور اس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔

انہوں نے عبد الرحمان کی تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رحمان بھائی کا فرسٹ کلاس میں بہت زیادہ تجربہ ہے، ہم ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس جو پیسر ہیں، ان کی کارکردگی بہت متاثر کن ہے جب میچ شروع ہوگا اور بال گرے گا، تو ہی پتہ چلے گا کہ ٹیم کی جیت کے لیے ہم کس طرح پرفارم کرتے ہیں۔

یہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ جو آگے سیریز ہوں، ان میں بہتر پرفارمنس دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button