ملتان سٹیڈیم میں "نعمان ساجد مینیا” جاری، ویسٹ انڈیز ٹیم 137 پر پویلین لوٹ گئی
ساجد خان کا تباہ کن سپیل ویسٹ انڈیز پر قہر بن کر ٹوٹا، پوری ٹیم 26 ویں اوورز میں آؤٹ ہوگئی، 6بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جیڈن سیلز 22 جومیل ویریکین 31 کے ساتھ نمایاں رہے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسر روز پاکستان کی پوری ٹیم 5۔68 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کھانے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو ویسٹ انڈیز کے بیٹرز پاکستان کے ساجد خان کا سامنا نہ کرسکے۔
ابتدائی اوورز میں 4 وکٹیں گنوادی، ایک موقع پر ایسا لگتا تھا تھا ٹیم فالو آن کا شکار ہوجائے گی، لیکن پانچویں وکٹ کی شراکت میں بننے والے 12 سکور نے
لاج رکھ لی۔
10 کے ممجوعہ پر 2 وکٹیں گریں جبکہ تیسری اور چوتھی وکٹ بالترتیب 21 اور 22 رنز پر گریں، جس کے بعد 34 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ جسٹن گریوز کی گری جو نعمان علی کی بال کھیلتے ہوئے بولڈ آؤٹ ہوگئے۔
املاچ 6 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔الیکس اتھنزے 7 سکور بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔ کیون سنکئیر 11 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
گدا کیش موٹی 19 سکور بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے، جس میں 3 چوکے شامل تھے۔
جیڈن سیلز کو ابرار احمد نے پویلین پہچایا وہ 22 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، جبکہ جومیل ویریکن 31 پر ناٹ آؤٹ رہے۔آخری وکٹ کی شراکت میں میں 46 سکور بنے۔
پاکستان کو 93 رنز کی ٹریل حاصل ہوچکی ہے۔
علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کم ترین سکور کو بہتر کیا،
اس سے قبل ویسٹ انٖڈیز 1986 میں تقریباً 38 سال تین ماہ پہلے فیصل آباد کے مقام پر پاکستان کے ساتھ کھیلتے ہوئے 53 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی،
پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے12 اوورز میں 65 رنز کے عوض 4 ، نعمان علی نے 11 اوورز میں 39 سکور دیکر 5 وکٹیں ابرار احمد نے اپنے دوسرے اوور مین 6 رن دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔