Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نرسری تا بارہویں جماعت کے بچے اور بچیوں کےلئے احساس تعلیمی وظائف کا اجراء

حکومتِ پاکستان کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت نرسری تا بارویں جماعت کے بچے اور بچیوں کےلئے احساس تعلیمی وظائف کا اجرا کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حکومتِ کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت نرسری تا بارویں جماعت کے بچے اور بچیوں کےلئے احساس تعلیمی وظائف کا اجرا کردیا گیا ہے۔
اپنے بچوں کا “ب فارم” بنوا کر احساس دفتر میں ان کا اندراج کروائیں، تاکہ ان کو باقاعدہ طور پر احساس تعلیمی وظائف جاری کیے جا سکیں۔

احساس تعلیمی وظائف ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیئے بچوں کی پرائمری، ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام ہے ، جس میں مندرج ہونے پر بچوں اور بچیوں کو سہ ماہی وظائف جاری ہوتے ہیں۔

پروگرام کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کی غرض سے احساس تعلیمی وظائف کے نظام کو اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔

احساس پالیسی، لڑکیوں کیلیئے وظائف کی رقم کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ رکھا گیا ہے۔لڑکیوں کو پرائمری تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دینے کیلئے احساس نے تین ہزار روپے کا یک وقتی گریجویشن بونس بھی متعارف کر و ایا ہے ۔ یہ بونس احساس کے اہل خاندانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو پانچویں جماعت پاس کرنے پر دیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button