Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کی تقریب حلف برداری

ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے نومنتخب عہدیداران صدر ریاض احمد آصف، سینئر نائب صدور محمد یاسین رضوی، ثمینہ ظفر، نائب صدور ربنواز خان،کوثر رمضان،جنرل سیکرٹری تصدق حسین،جوائنٹ سیکرٹریز محمد جاوید اختر،عابدہ فردوس، فنانس سیکرٹریزصلاح الدین،اظہراہ ارم، پریس سیکرٹری مہر محمد اعجاز حسین،ایڈیٹر شبیر حسین سے شمشیر احمد خان سی ی اوایجوکیشن نے حلف وفاداری لیا۔

تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے شمشیر احمد خان ایجوکیشن نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے استاد سیڑھی کاکام دیتے ہیں، یہی استاد تعلیم اداروں میں اپنے فرائض انجام دیکر طلبہ و طالبات میں اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا جزبہ پیدا کرتے ہیں۔

پھر یہ طلبہ و طالبات اعلی تعلیم حانصل کرنے کے بعدپروفیسر، ٹیچرز،انجینئر،ڈاکٹر،سائنسدان بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاض احمد آصف نے کہا کہ ہم سلیکشن نہیں الیکشن کے عمل کو ترجیح دیتے ہیں، اور مقابلہ صرف الیکشن تک ہی محدود ہوتا ہے جس اعتماد اور بھروسے کے ساتھ مجھے اور میرے پورے پینل کو کامیاب کروایا، اس پر پورا اترتے ہوئے ہیڈ ماسٹرز،پرنسپلز اور باقی تمام ممبران کے مسائل کو حل کریں گے ۔

ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ضلع ملتان یونین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گئے۔

تقریب میں شیخ محمد رفیق ڈی ای او سیکنڈری ملتان، راؤ جاوید رفیق ڈی ای اوایلیمنٹری ملتان،ڈاکٹر شمیم اختر سیال ڈی ای او ایلیمنٹری خواتین ملتان،زاہد بتول ڈی پی آئی سکینڈری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب، پرویز اقبال ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب،شوکت علی خان شیروانی ڈائریکٹر سکولز سیکنڈری ملتان ڈویژن،حافظ محمد قاسم چیئرمین ثانوی و اعلی تعلیمی بورڈ،چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button