Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سٹوڈنٹس کونسلرز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

سٹوڈنٹ کونسلز کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران طلباء و طالبات کی حلف برداری کے لیے تقریب کا اہتمام آج (6 ستمبر کو) کیا جائے گا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور دن 11 بجے گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسیو ہائیر سکینڈری سکول میں منعقدہ مرکزی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے 11 اضلاع کی سٹوڈنٹ کونسلز کے منتخب عہدیداران سے حلف لیں گے ۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی، مشاورت، انتظامی معاملات پر دسترس، جمہوری اقدار سے متعارف کرانے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عملی شرکت یقینی بنانے کے لیے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کی تشکیل کا اقدام اٹھایا تھا۔

18 اگست کو جنوبی پنجاب کے 4538 گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں ہونے والے اس انتخابی عمل میں گیارہ لاکھ سے زائد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے تقریباً چودہ ہزار امیدواروں کا انتخاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔

جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات مکمل ، 14ہزار امیدوار کامیاب

کلاس نمائندگان کے علاوہ سٹوڈنٹ کونسلز کے منتخب صدور، نائب صدور اور جنرل سیکرٹریز کی حلف برداری کے لیے آج دن 11 بجے گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسیو ہائیر سکینڈری سکول ملتان میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور منتخب عہدیداران طلباء و طالبات سےحلف لیں گے، جب کہ 11 اضلاع میں تحصیلوں کی سطح پر طلباء و طالبات کی مشترکہ تقاریب حلف برداری کا انعقاد کیا جائے گا ،جس میں قریبی سکولوں کے بچے شریک ہوں گے۔

پنڈال میں طالبات اور طلباء کے لیے بیٹھنے کا علیحدہ علیحدہ انتظام ہو گا۔

دور افتادہ سکولوں کے بچے تحصیل سطح پر تقریب حلف برداری میں شرکت کی بجائے اپنے اپنے سکولوں کی اسمبلی میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

ملتان کی مرکزی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے دکھائی جائے گی۔ حلف برداری کی تقاریب میں شریک عہدیداروں کو اپنے سینوں پر مختلف رنگوں کے بیلٹ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

صدور کے لیے سبز، نائب صدور کے لیے نیلے اور جنرل سیکرٹریز کے لیے سرخ بیلٹ تجویز کیا گیا ہے، جس پر سفید رنگ سے عہدہ لکھا ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button