آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی نے بڑے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھ دیئے
آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کا افتتاحی اجلاس، انتظامیہ سے سولر پینل اور گیس سلنڈر کےلئے قرضہ لینے کا فیصلہ
زکریا یونیورسٹی کی آفیسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کا اہم اجلاس صدر رانا جنگ شیر منعقد ہوا، جس میں نائب صدور عمران شیخ ، کامران تصدق جنرل سیکرٹری خلیل احمد کھور ،پریس سیکرٹری سید شہزاد شاہ اور دیگر ممبران شریک ہوئے۔
اجلاس میں تمام عہدیداروں کا بلا مقابلے جیتنے پر مبارک باد دی گئی اور آفیسرز کے مسائل کو انتظامیہ کی مدد سے حل کرنے کےلئے لائحہ عمل تیار کیاگیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت بجلی بہت مہنگی مل رہی ہے جبکہ یونیورسٹی میں گیس بھی بند کردی گئی ہے ایسے میں یونیورسٹی انتظامیہ آفیسرز کو سول پینل خریدنے اور گیس سلینڈر خریدنے کےلئے قرضہ جاری کرے، جبکہ ڈی ایچ اے میں آفیسرز کےلئے آسان اقساط پر پلاٹ خریدنے کےلئے ڈی ایچ اے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں گے، جس کےلئے کمیٹی بنائی گئی، جس کی سربراہی پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آفیسرز کی عزت نفس کو بحال کرنے لئے اقدامات کئے جائیں گے، اجلاس میں ڈپٹی رجسٹرار لیگل محی الدین کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاگیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔
بعد ازاں ایمپلائز یونین کے صدر غلام حر غوری نے رانا جنگ شیر اور دیگر آفیسرز کو گلدستے دئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔