Breaking NewsEducationتازہ ترین
آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور رجسٹرار کو مبارکباد

آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے عہدیداروں صدر رانا جنگ شیر ، سیکرٹری خلیل احمد کھور اور ترجمان سید شہزاد شاہ نے سلیکشن بورڈ میں آفیسرز کی ترقی پر وائس چانسلر اور سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ آفیسرز محمد اشرف موہل نے بطور ڈپٹی چیف لائبریرین گریڈ 19 اور بشریٰ فردوس نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ترقی حاصل کی ہے۔
ایسوسی ایشن ڈاکٹر زبیر اقبال غوری وائس چانسلر اور اعجاز احمد رجسٹرار ان کی ٹیم و تمام سلیکشن بورڈ ممبران کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے میرٹ پر آفیسران کو ترقیاں دیں اور کامیاب سلیکشن بورڈ کرایا۔
ہم ترقی پانے والے اپنے پیارے آفیسران کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔