Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے دیگر عوامل کے ساتھ بہتر مینجمنٹ بھی نہایت ضروری ہے : ڈاکٹر زاہد محمود

کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ بہتر مینجمنٹ بھی نہایت ضروری ہے ، یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے ادارہ ہذا میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی پروگرام برائے کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی اور کیڑے مکوڑوں کا طریقہ انسداد کے تربیتی شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تربیتی پروگرام میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے بارہ زرعی آفیسران نے شرکت کی۔

تربیتی پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ کپاس کی منافع بخش پیداوار کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا تربیتی پروگرام کا مقصد نہ صرف زراعت سے وابستہ صوبائی محکمہ جات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، بلکہ کپاس سے متعلق جدید تحقیقی نتائج کو موئثر انداز میں کسانوں تک پہنچانا اصل مقصود ہے ،جس سے کسانوں کو بروقت رہنمائی ملنے سے کپاس پر کسانوں کا اعتماد بحال ہوگا ،اور ملک میں کپاس کے رقبہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔

تربیتی پروگرام میں سی سی آر آئی ملتان کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے تربیتی شرکاءکو کپاس کی جدید کاشتکاری طریقہ کار جن میں کاشت سے پہلے کے عوامل،کپاس کی بجائی، جڑی بوٹیوں کا تدارک،آب پاشی ،مناسب کھادوں کا استعمال، کپاس کی بیماریاں ،کیڑے مکوڑوں کا انسداد، کپاس کی اقسام کے چناؤ کا طریقہ کار، کپاس کی فائبر خصوصیات اور کپاس کی جدید ٹیکنالوجی کی سفارشات کی کسانوں تک منتقلی کی اہمیت بارے تفصیل سے لیکچرز دئے۔

پروگرام کے آخر میں ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا کہ ہمارا مقصد کپاس کے کاشتکاروں کو ایسی اقسام مہیا کرنا ہیں، جن کی پیداواری صلاحیت بہتر،ریشہ لمبا اور کن زیادہ ہو اور اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر کپاس کی ایسی اقسام تیار کرنا ہیں جو کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت میں اچھی پیداوار دے سکیں۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاءکو ادارہ ہذا کی مختلف لیباٹریز کا وزٹ بھی کیا ،اور شرکاءنے سی سی آر آئی ملتان کے زرعی سائنسدانوں کی کپاس کے میدان میں تحقیق و ترقی میں کارکردگی کو بے حد سراہا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں