Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شمش آباد کالونی میں اولڈ ایج ہوم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے بے گھر و بے سہارا بزرگ شہریوں کیلئے شمش آباد کالونی میں اولڈ ایج ہوم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا گیا۔

اولڈ ایج ہوم کی نئی بلڈنگ مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے افتتاح کیا، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور چیمبر کے عہدیدار خواجہ سہیل طفیل سینئر نائب صدر،نوید اقبال چغتائی نائب صدر، میاں راشد اقبال،شیخ فیصل سعید بھی شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی توسیع کا مقصد بزرگ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

نئے اولڈ ایج ہوم میں 70 بزرگ و خواتین رہائش پذیر ہونگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس کے تعاون سے اولڈ ایج ہوم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ، اس بلڈنگ میں بے سہارا بزرگوں کو قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے اولڈ ایج ہوم کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ بھی لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button