Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں اولمپک ڈے منایا گیا

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایچ ای سی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اولمپک ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اولمپک ڈے کے حوالے ہونے والی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان فوکل پرسن تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ اولمپک ڈے منانے کی ابتدا 1894 سے ہوئی تھی، جس کے بعد ہرسال پوری دنیا میں باقاعدگی کے ساتھ اس دن کومنایا جاتا ہے جس کا مقصد کھیل، صحت، اولمپک ازم کاپیغام اور دنیا بھر میں کھیلوں اور صحت بخش سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کھیلوں کے میدان ویران ہیں اس تناظر میں طلباء کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے کے لئے دانستہ کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی۔

رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا تھا کہ اولمپک ڈے کا مقصد کھیل کے میدانوں سے دنیا کو ایک دوسرے کا احترام،دوستی اور یکجہتی اور اعتماد کا پیغام دینا ہے، اس اہم موقع پر تمام طالبات سے ایپل کرتی ہوں کہ وہ ملک سے فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے پاکستان اولمپک انوائرمنٹ کمیشن کی سر سبز پاکستان مہم میں پودے لگا کر اپنا حصہ ضرور ڈالیں اور اپنی صحت کو برقرار رکھنے کےلئے کھیلوں کو اپنے شیڈول کا حصہ بنائیں۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ آفیسر فاروق لطیف نے مزید کہا کہ کھیل زندگی کو متوازن بناتے ہیں ایک طالب علم کو تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور خصوصا کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ ذہنی طور پر بھی تندرست رہیں۔
اولمپکس کا پیغام بھی یہی ہے کہ زندگی کو رواں رکھنے کےلئے گراونڈ آباد کئے جائیں تاکہ ہستپال ویران ہوسکیں۔

اس موقع پر متعدد کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے جن میں بیڈمنٹن، ریس اور ٹیبل ٹینس شامل تھے۔

اختتامی تقریب میں وائس چانسلر نے کھیلوں میں حصہ لینے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button