Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جو یہاں مرنا نہیں چاہتا وہ اس دھرتی کے خلاف ہے۔ آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جو شخص پاکستان میں مرنا نہیں چاہتا وہ اس دھرتی کے خلاف ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم پاکستان کو بچائیں گے اور اسے آگے لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیے پنجاب میں الیکشن لڑنا مشکل نہیں ہے یہاں ہماری اپنی کمزوریاں سامنے آ جاتی ہیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کے اندازہ تھا کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی 50 ہزار ووٹ حاصل کرے گی۔
آصف زرداری نے کہا کہ ان کے دماغ میں ایسی سوچیں ہیں جو ملک کو کامیاب کرسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور انہوں نے مشکل وقت میں جیلیں کاٹیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button