Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا خدشہ

حکومت نے ملک میں طلب پوری کرنے کیلئے پیاز اور ٹماٹر افغانستان اور ایران سے درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت ٹماٹر اور پیاز کی دستیابی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں حکومت نے پیاز ،ٹماٹر کی طلب پوری کرنے کیلئے درآمد میں سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا پیاز، ٹماٹر افغانستان اورایران سے درآمد کئےجائیں گے۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ 3ماہ میں ملک کو ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا کرنا پڑےگا، حالیہ سیلاب نےفصلوں کو نقصان پہنچایا ،قیمتوں میں اضافہ اور قلت متوقع ہے۔

بریفنگ میں کہنا تھا کہ ٹماٹر اور پیاز کی درآمد سے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیاز اور ٹماٹر درآمد کیلئےوزارت تجارت، قومی غذائی تحفظ ،ایف بی آر ملکر کام کریں گے جبکہ ای سی سی سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹیز میں چھوٹ لی جائے گی۔

وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ ٹماٹر اور پیاز کی صارفین کو دستیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button