Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں آن لائن چائنیز کلاس روم قائم

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آن لائن چائنیز کلاس روم پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ روشن مستقبل کے لیے ایک ساتھ کے موضوع پر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کرے گا۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان کے چینی زبان کے عالمی دن کے موقعہ پر ایک مبارک بادی، ویڈیو بھیجا ہے انہو ں نے کہاکہ جب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے شروع ہوئے ہیں اس نے چین کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دونوں ممالک اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے مزیدمواقع فراہم کرتے ہیں اس فریم ورک کے تحت چینی زبان پل اور ٹھوس بنیاد ہوگی۔

آن لائن چینی کلاس روم چینی زبان سیکھنے کا ایک نیا ماڈل ہے۔ جو پاکستانی نوجوانوں کو کسی بھی وقت کہیں بھ چینی زبان سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اور ہم بی زیڈ یو آن لائن چائینیز کلاس روم کو چینی زبان کے مطالعہ ، ایچ ایس کے اور چین میں مطالعہ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔

بی زیڈ یو میں چائنا پاکستانی اکنامک کوریڈور کے فریم ورک کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے مشن پر ایک تقریر بی زیڈ یو کے سابق طالب علم یونیورسٹی آف لینگوئجز ، فیصل آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر نے کی، انہوں نے چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ایشیائی اور افریقی ممالک کے باصلاحیت نوجوان سائنسدان کے طور پر چین میں سائنسی تحقیقی تجربے کے لیے اشتراک کیا۔

انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینی زبان کا مطالعہ کریں۔ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اور چین پاکستان کے سائنسی تحقیقی تعاون کو فروغ دیں۔

پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق ڈائریکٹر بی زیڈیو اورک اور ڈاکٹر مہتاب احمد بی زیڈ یو آن لائن چائنیز کلاس روم کے فوکل پرسن تقریب میں موجود تھے۔اور تقاریر کیں۔

آن لائن کلاس میں چینی حروف کے ارتقاء اور چینی زبان کے دن کی ابتدا پر ایک لیکچر دیاگیا۔ اس کے بعد طلباء نے چینی زبان کے عالمی دن کے لیے اپنے ویڈیو میں لکھے ہوئے پوسٹر شیئر کیے۔

چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے فریم ورک کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے منٹس پر تحریر، چینی زبان کے حروف کے ارتقاء اور چینی زبان کے دن کی ابتداء اور ہینڈ رائٹنگ پوسٹرز کے بارے میں تقریر کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں