Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سالانہ انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم لانچ کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق طلباء کی سہولت کیلئے سالانہ انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے۔

سسٹم سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے لانچ کیا۔سسٹم کے تحت پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔

ویب پورٹل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پنجاب آئی ٹی بورڈ نے وضع کیا ہے۔

ویب پورٹل سے طلباء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں ۔سسٹم کے باعث اب داخلوں کی درخواست دینے کیلئے دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں ۔

طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button