Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : دو روزہ آن لائن ٹیچرز ٹریننگ اختتام پذیر

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے جاری دو روزہ آن لائن ٹیچرز ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی ۔

اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبرکنڈی نے کی۔

وائس چانسلر نے ٹریننگ میں شرکت کرنے والے اساتذہ کرام کی کاوشو ںکو سراہا، اور اس ٹریننگ کو سودمند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے یقینا اساتذہ کرام کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

آخر میں وائس چانسلر نے ٹریننگ مکمل کرنے والے اساتذہ کرام کے مابین سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے ۔

اس موقعہ پر ڈین ڈاکٹر محمد عزیر ، ڈین ڈاکٹر عبد الرحیم، ڈاکٹر جاوید سلیانہ ،ڈاکٹر محمد عمر چوہدری ڈاکٹر ریحانہ کوثر ، ڈاکٹر زیشان ، ڈاکٹر رضوان ، ڈاکٹر وسیم ، ڈاکٹر سعید اختر، مظفر بھٹی ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر کامران اشفاق ، ڈاکٹر نوید احمد چوہدری ، ڈاکٹر دلشاد، ڈاکٹر محمد فاروق ، ڈاکٹر نعمان عباسی ، ڈاکٹر ندیم احمد ،ڈاکٹر رفیدہ ، ڈاکٹرآسیہ ذوالفقار ، اور ڈاکٹر سمیع اللہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button