Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یو ای ٹی ملتان میں اوپن ڈے کا انعقاد

وائس چانسلر نواز شریف انجینرنگ یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کامران احمد نے کہا ہے کہ دور جدید میں طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

اوپن ڈے کی تقریب کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ تاکہ طلبہ کو راہنمائی دی جا سکے کہ ایف ایس سی کے بعد وہ کونسی تعلیم کو جاری رکھ کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونیورسٹی میں منعقدہ اوپن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کی یونیورسٹیز میں اوپن ڈے کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، لیکن ہمارے ہاں ایسی تقریبات کا اہتمام نہیں کیا جاتا ، جسکی وجہ سے بچوں کو ان کے مستقبل کے حوالے سے راہنمائی نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کے مستتقبل کو بہترین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ یہی بچے کل کو ملک و قوم کی خدمت کے لئے کام کریں گے۔

اس موقع پر تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر عمار احمد نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں واحد یہ یونیورسٹی ہے جہاں اوپن ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، اور وہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں گے جو بچوں اور ان کے والدین کے لئے معاون ثابت ہو گی۔

اس موقع پر بچوں نے مختلف سٹالز بھی لگائے، جہاں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کئے گئے ماڈلز نمائش کے لئے رکھے، اور تقریب کے شرکا نے بے حد پسند کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button