Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر آفس میں اوپن ڈور پالیسی اور فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک چارج سنھبالتے ہی گڈ گورننس کیلئے سرگرم ہوگئے ۔

انہوں نے کمشنر آفس میں اوپن ڈور پالیسی اور فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کا حکم دیتے ہوئے کمشنر آفس کے افسران و اہلکاروں کو عوامی خدمت کا ٹاسک سونپ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی محکموں سے پہلے اپنے آفس کی کارکردگی کا آڈٹ کرونگا۔

روایتی کلچر کو ختم کرکے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی جائے۔کسی شہری سے برا سلوک کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

کمشنر آفس حکومت کا فیس ہے، بہتر امیج کیلئے شہریوں سے نرم رویہ اپنائیں۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کمشنر آفس سے غیر متعلقہ شکایت بارے شہری کو مکمل گائیڈ کیا جائے اور ، متعلقہ محکمہ کو آگاہ کریں۔ فائل ٹریکنگ میکنزم مرتب کرنے کا حکم دیتے کوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں، دفاتر اور پورے سسٹم پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

اس موقع پر متعلقہ افسران و اہلکار موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button