Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں طلباء و طالبات کیلئے اوپن ہاؤس کا انعقاد

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں داخلے کے خواہشمند طلباءو طالبات کیلئے اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء اور ان کے والدین و اساتزہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے کہا اور انسٹی ٹیوٹ میں افر ہونے والے پروگرامز اور طلباء کیلئے سہولتوں کو متعارف کروایا۔

اس موقع پر انے والے طلبا کو ٹیلی سکوپس کے ذریعے سورج کا مشاہدہ بھی کر وایا گیا اور انسٹی ٹیوٹ میں بنائے گئے سائنس پراجیکٹس دیکھائے گئے۔

طلبا کو جدید سہولیات سے آراستہ پریکٹیکل لیبز ، ائیر کنڈیشنر کلاس رومز ، لائبریری اور ریسرچ لیبز کا وزٹ بھی کروایا گیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کے وژن کے مطابق طلباء کو جدید سہولیات اور فری انٹرنیٹ جیسی سہولیات دینے کا اعادہ کیا گیا، اوپن ہاؤس زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ فزکس کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button