Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ضلع ملتان کے سکولوں میں یوم تشکر

بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ضلع ملتان کے سکولوں میں یوم تشکر منایا گیا ، صبح کی اسمبلیوں میں سجدہ شکر اور پاک فوج کو سلام پیش کیا گیا، بھارت کو آئندہ بھی منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ایجوکیشن کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیر سرپرستی ضلع ملتان کے سکولوں میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور ہندوستان کو تاریخ ساز شکست دینے پر سکولوں میں یوم تشکر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر طلباء و طالبات نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے جبکہ مختلف پینٹنگز کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

صبح کی اسمبلیوں میں سجدہ شکر ادا کیا گیا اور طلباء و طالبات نے پاک فوج کو خصوصی سلام پیش کیا ، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے پاکستان کی بری ، فضائی اور بحری فوج کو وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور ملکی دفاع کے لئے لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ہندوستان کے خلاف تاریخی فتح پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ ملکی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہندوستان کو دندان شکن جواب دیکر تمام پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستانی قوم خوشی سے نہال اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مودی سرکار کو آئندہ بھی بھر پور جواب دینے کے لئے پر عزم ہے، اگر مودی نے دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ اگلے مورچوں پر کھڑی ہوگی اور ہندوستان کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ صدیوں یاد رکھے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button