Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

اوپو نےکم قیمت زبردست فیچرز والا فون متعارف کرادیا

اوپو نے اے سیریز کا ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے، جوصارفین کی جیب پر بار ثابت نہیں ہوگا، تاہم سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
اوپو اے 11 ایس 4 جی فون ہے جسے جلد پاکستان سمیت دنیابھر میں جلد لانچ کیا جائے گا۔

اوپو اے 11 ایس میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔ فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں پوشیدہ ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4 اور 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 7.2 سے کیا گیا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے۔
اوپو اے 11 ایس میں بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 999 یوآن (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1199 یوآن (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button