Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مارچ تک اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی:عون عباس کا دعویٰ

تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکومت کے پاس پلان موجود ہے، مارچ تک اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
اگر حکومتی حالات خراب ہوتے تو وزیراعظم عمران خان دورہ روس ملتوی کردیتے ، ماضی میں ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے آج ایک دوسرے کے پاوں پکڑ رہے ہیں۔ کرپشن ذدہ اپوزیشن کو صرف اقتدار کی حواس ہے ، جس کی وجہ سے یہ ایک دوسرے پر بھی اعتماد نہیں کرتے ہیں ۔

بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی کی وجہ سے عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، مگر پوری دنیا اس وقت اس کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے یکم مارچ کو پڑولیم قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں روس اور یوکرائن کے تنازعہ کی وجہ سے مہنگائی کی نئی لہر نے جنم لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینٹیر عون عباس بپی نے ملتان میں پر یس کانفرنس کے دوران کیا۔

سندھ حکومت کے خلاف مارچ پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف ہے، گذشتہ پندرہ سالوں میں سندھ میں عوام کا جو حال صوبائی حکومت نے کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے

سندھ کی عوام کی ریلیف فراہم کرنے کے لئے وفاق عوام کے ساتھ ہے، جنوبی پنجاب صوبے کی بل بہت جلد سینٹ میں پیش کردیا جائے گا جس کے بعد قومی اسمبلی میں بل کے پاس ہونے کے موقع پر پتہ چلے گا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے کتنی سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتی ہے۔

بلاول بھٹو کے لانگ مارچ میں کسی بھی شہر میں ایک ہزار سے زیادہ بندے نہیں ہونگے۔

وزیراعظم عمران اس وقت ملک کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیںجبکہ اپوزیشن کے پاس سیاست کا کوئی بھی ایجنڈا ءتک موجود نہیں ہیں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں ۔

جس میں ویلج اور نیبر ہڈ میں پی ٹی آئی کے کارکن کو آگے لایا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان روایتی کھیلوں کا چئیرمین بننے پر روایتی کھیلوں کا سوئنیر بھی پیش کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button