Breaking NewsEducationتازہ ترین
ریشنلائزیشن کے دوسرے مرحلے میں او پی ایس ہیڈ ماسٹرز کی تعیناتی شروع ہوگئی

پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ریشنلائزیشن کے دوسرے مرحلے میں او پی ایس ہیڈ ماسٹرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جن اساتذہ نے او پی ایس ہیڈ ماسٹر کے لیے درخواستیں دی تھیں وہ اپنی سکول انفارمیشن سسٹم ایپ اوپن کر کے اپنے تعیناتی کے آرڈرز بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
محکمے کے مطابق یہ عمل شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ سکولوں میں انتظامی کمی کو پورا کیا جا سکے۔


















