Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے لئے بڑا اعزاز
زکریا یونیورسٹی ملتان کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کی تحقیق، جدت اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ کامیابی پروفیسر ڈاکٹر محمد نجم الحق، ڈائریکٹر اورک، کی انتھک محنت اور لگن کی بھی عکاس ہے، 2019 سے لے کر اب تک ان کی مسلسل کاوشوں نے یونیورسٹی میں تحقیقی ماحول کو فروغ دیا ہے، جس سے تعلیمی اور تحقیقی کمیونٹی کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔