Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ اورک کے زیر اہتمام 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریننگ ورکشاپ کے انٹرنیشنل ریسورس پرسن ڈاکٹر خرم جہانگیر شریف تھے۔ ڈاکٹر خرم جہانگیر قطر یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ٹرینگ میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی ملتان، زکریا یونیورسٹی، یو ای ٹی ملتان نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل ریسورس پرسن ڈاکٹر خرم جہانگیر شریف نے ورکشاپ میں بتایا کہ کسی بھی ادارے یا تنظیم کے لئے "نائن بلڈنگ بلاک”کی پالیسی کے تحت کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنی روز مرہ کی تبدیل ہوتی بین الاقوامی تعلیم کے نظام سے نا آشنا رہیں گے ہم پرانے نظام تعلیم سے ترقی ہرگز نہیں کر پائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بحثیت استاد ہمیں منصوبہ بندی کے تحت اپنے تدریسی کاموں کو چلانا ہو گا۔ جس کا تجربہ انہوں نے مختلف مثالوں تربیتی مشن کے زریعے کروایا۔

ورکشاپ سے رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی جامعہ ملتان پنجاب میں بہترین ادارے کی حثیت سے ابھر رہی ہے جیسا کہ حال ہی میں گرین میٹرک رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ کے انعقاد سے فیکلٹی و سٹاف کا حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے، اور ان کے اند دور جدید کی تدریسی مہارت سیکھنے کا شعور پیدا ہوتا ہے۔

ورکشاپ کے آخر میں سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل نے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور ان میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈ ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر رانا نعیم طور، ذیشان،مس سمعیہ، تہنیت انور موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں