Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے زیر اہتمام نئے آنیوالے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں طلباء کیساتھ ساتھ ان کے والدین نے بھی شرکت کی ۔

ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایئر یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ایئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طلبہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔کیمپس میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کے کردار پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔

طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے جدید سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گاز کیمپس میں بوائز و گرلز ہاسٹل ،جدید کمپیوٹر لیبز موجود ہیں ۔ایئر یونیورسٹی میں این سیک سے منظورشدہ پروگرام کروائے جارہے ہیں، کیمپس میں ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجاتا۔

انہوں نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہا اوران کی حوصلہ افزائی کی ۔آخر میں طلباء اوران کے والدین کیلئے بوفے کا اہتمام کیاگیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اے وی ایم (ر)خاورحسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سکوارڈرن لیڈر(ر)علی عمران بٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ممتاز خان نیازی ، ایڈمن انچارج منیر احمد ، خرم گجر و دیگر سٹاف موجود تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button